ایران نے عبدالستار ریگی کی حوالگی کیلئے وفد پاکستان بھیجنے کا فیصلہ کرلیا
اتوار 8 مارچ 2015 23:09
تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔8 مارچ۔2015ء) ایران نے پاکستان کے سرحدی علاقے میں گرفتار ہونے والے مشتبہ ایرانی عسکریت پسند عبدالستار ریگی کی حوالگی کیلئے وفد پاکستان بھیجنے کا فیصلہ کرلیا۔اتوار کو ایرانی خبررساں ادارے ”فارس نیوز“ کے مطابق ایران نے حال ہی میں پاکستان میں گرفتار ہونے والے عسکریت پسند رہنما عبدالستار ریگی کی حوالگی کیلئے وفد پاکستان بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
ایرانی نائب وزیر داخلہ حسین ذوالفقاری نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایاکہ معاملے کی پیروی کرنے کیلئے ابھی تک کوئی بھی وفد یا ٹیم پاکستان نہیں بھیجی گئی لیکن ہم نے وزارت خارجہ سے ضروری تعاون کا مطالبہ کیا ہے ۔انکا کہنا تھا کہ اگر پاکستانی حکومت اپنے معاہدے کا اظہار کرے تو ایران کی جانب سے ایک وفد ستار ریگی کے معاملے پر بات چیت کیلئے بھیجا جائے گا۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
وفاقی وزیراحسن اقبال کی زیر صدرات قومی کھیل کی بحالی کانفرنس، قومی کھیلوں اور ناروال سپورٹس کمپلیکس کے حوالے سے جائزہ اجلاس
-
سپیکر قومی اسمبلی سے اراکین کی ملاقات،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل پر تبادلہ خیال
-
احسن اقبال کی زیرصدرات اجلاس ، قومی کھیل کی بحالی کانفرنس، قومی کھیلوں اور ناروال سپورٹس کمپلیکس کے حوالے سے جائزہ لیا گیا
-
حکومت کا حج پر نہ جانے والے افراد سے بھی لاکھوں روپے وصول کرنے کا فیصلہ
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
پنجاب پولیس نے حماد اظہر پر 33مقدمات درج کر رکھے ہیں، رپورٹ عدالت میں پیش کر دی گئی
-
احتساب عدالت نے عمران خان اوربشری بی بی کو ریاستی اداروں اورآفیشلزکیخلاف بیان دینے سے روک دیا
-
ملیریا پرقابو پانے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئر مین سینٹ
-
پاکستان عالمی ملیریا پروگرام کے تحت نئے اقدامات پر عمل درآمد کیلئے پرعزم ہے، صدرمملکت
-
پاکستان کے ساتھ انسانی حقوق کا معاملہ اٹھاتے رہیں گے، امریکہ
-
ایران کے صدر کا دورہ پاکستان بہت بڑی پیشرفت تھی،خواجہ آصف
-
مریم نوازوزیراعلیٰ سے ’پولیس آفیسر‘بن گئیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.