بلاول بھٹو زرداری نے مارچ کے آخر میں پاکستان آنے کا فیصلہ کرلیا، بلاول بھٹو 28 مارچ کو کراچی پہنچیں گے جس کے بعد ان کا ایک روزہ دورہ لاہور بھی متوقع ہے ، 3 اپریل کو اپنے نانا ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کی تقریب میں شرکت کے لئے لاڑکانہ جائیں گے جہاں وہ کارکنان سے خطاب بھی کریں گے

اتوار 8 مارچ 2015 23:05

بلاول بھٹو زرداری نے مارچ کے آخر میں پاکستان آنے کا فیصلہ کرلیا، بلاول ..

کراچی/لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔8 مارچ۔2015ء) پیپلزپارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری نے مارچ کے آخر میں پاکستان واپس آنے کا فیصلہ کرلیا۔اتوار کو ایک نجی ٹی وی کے مطابق چیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے مارچ کے آخری ہفتے میں وطن واپس آنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری 28 مارچ کو کراچی پہنچیں گے جس کے بعد ان کا ایک روزہ دورہ لاہور بھی متوقع ہے جب کہ 3 اپریل کو اپنے نانا ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کی تقریب میں شرکت کے لئے لاڑکانہ جائیں گے جہاں وہ کارکنان سے خطاب بھی کریں گے۔

واضح رہے کہ اطلاعات کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کے پیپلزپارٹی کے امور اور سندھ میں طرز حکمرانی پر پارٹی قیادت سے اختلافات تھے جس کے باعث وہ گزشتہ 4 ماہ سے لندن میں مقیم ہیں۔