Live Updates

وزیر اعظم نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی (اتوار) کو کوئی ملاقات نہیں ہوئی، میڈیا وزیر اعظم سے متعلق خود ساختہ بیانات چلانے سے اجتناب کرے،ترجمان وزیر اعظم ہاؤس

اتوار 8 مارچ 2015 23:01

وزیر اعظم نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی (اتوار) کو کوئی ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔8 مارچ۔2015ء) ترجمان وزیر اعظم ہاؤس نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی (اتوار) کو کوئی ملاقات نہیں ہوئی، میڈیا وزیر اعظم سے متعلق خود ساختہ بیانات چلانے سے اجتناب کرے۔

(جاری ہے)

اتوار کو وزیر اعظم ہاؤس کے ترجمان نے اپنے ایک بیان میں وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ کی ملاقات کی خبروں کی تردید کر دی۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی ملاقات کے حوالے سے خبریں جھوٹ پر مبنی ہیں، ان میں کوئی صداقت نہیں، وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ کی کوئی ملاقات نہیں ہوئی، میڈیا وزیر اعظم سے متعلق خود ساختہ بیانات چلانے سے اجتناب کرے۔

Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات