چیئرمین سینیٹ انتخاب ، پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے رابطہ کیا ہے ، ن لیگ کو نظر انداز کریں گے : چوہدری شجاعت

اتوار 8 مارچ 2015 22:22

چیئرمین سینیٹ انتخاب ، پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے رابطہ کیا ہے ، ن لیگ ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔8مارچ۔2015ء) مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے لیے مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی نے ان کی جماعت سے رابطہ کیا ہے جبکہ ان کی جماعت کی جانب سے کل اجلاس بلایا گیا ہے جس میں مشاورت کے بعد یہ فیصلہ کیا جائے گا کہ کس جماعت کی حمایت کی جائے۔

(جاری ہے)

چوہدری شجاعت کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن نے ہمیں نظر انداز کیا ہے جبکہ چیئرمین کے انتخاب سے قبل انہوں نے رابطہ کر کے ثابت کر دیا ہے کہ وہ ایک موقع پرست جماعت ہے۔

انہو ں نے واضح کیا کہ جیسے ن لیگ ہمیں نظر انداز کرتی رہی ہے ہم بھی ویسے ہی اسے نظرانداز کریں گے۔مسلم لیگ ق کے سربراہ کا کہنا تھا کہ سینیٹ میں پیپلز پارٹی کا پلڑا بھاری ہے تاہم مسلم لیگ ق کے 4 ووٹ فیصلہ کن ثابت ہوں گے۔