کوئی بھی معاشرہ خواتین کی شرکت کے بغیر ترقی نہیں کرسکتا‘ خواتین ملکی آبادی کا بڑا حصہ ہیں ، اپنے دور حکومت میں خواتین کو پارلیمنٹ سمیت ہر سطح پر نمائندگی دی ، بنیادی سہولیات کی فراہمی کے علاوہ سرکاری سطح پر نوکریوں کیلئے کوٹہ مختص کیا ، معاشرے میں خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کئے، میرے دور میں خواتین کے حقوق کے تحفظ کیلئے جتنا کام کیا گیا اس کی اب تک کوئی مثال نہیں ، اقتدار میں دوبارہ آکر پہلے سے زیادہ حقوق دلائیں گے ،آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ سابق صدر پرویز مشرف کا پارٹی کی خواتین کے عالمی دن پر تقریب سے ٹیلیفونک خطاب

اتوار 8 مارچ 2015 20:44

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔8 مارچ۔2015ء) آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف نے کہا ہے کہ کوئی بھی معاشرہ خواتین کی شرکت کے بغیر ترقی نہیں کرسکتا‘ خواتین ملکی آبادی کا بڑا حصہ ہیں ، اپنے دور حکومت میں خواتین کو پارلیمنٹ سمیت ہر سطح پر نمائندگی دی ، بنیادی سہولیات کی فراہمی کے علاوہ سرکاری سطح پر نوکریوں کیلئے کوٹہ مختص کیا ، معاشرے میں خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کئے، میرے دور میں خواتین کے حقوق کے تحفظ کیلئے جتنا کام کیا گیا اس کی اب تک کوئی مثال نہیں ، اقتدار میں دوبارہ آکر پہلے سے زیادہ حقوق دلائیں گے ۔

وہ اتوار کو خواتین کے عالمی دن کے موقع پر آل پاکستان مسلم لیگ خواتین ونگ کی طرف سے منعقدہ تقریب سے ٹیلیفونک خطاب کررہے تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سینئر راہنماء جنرل (ر) راشد قریشی‘ سیکرٹری جنرل ڈاکٹر امجد‘ شعبہ خواتین کی سینئر وائس پریذیڈنٹ نوشین جمشید‘ مہرین آدم ملک اور ایڈیشنل سیکرٹری جنرل افشاں عادل سمیت دیگر کارکنان موجود تھے۔

پرویز مشرف نے کہا کہ کوئی بھی معاشرہ خواتین کے بغیر ترقی نہیں کرسکتا۔ ہم نے اپنے دور حکومت میں ملک کی مختلف جیلوں میں قید 1500 سے 2000 خواتین کو رہا اور حقوق نسواں بل بھی قومی اسمبلی سے پاس کروایا تھا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں خواتین نے اپنی صلاحیتوں کے بل بوتے پر زندگی کے تمام شعبوں میں خود کو منوایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کے حقوق کے تحفظ کیلئے ہرممکن اقدامات کئے‘ انہیں بااختیار بنانے کیلئے ملازمتوں کا کوٹہ مختص کیا اور ان کیلئے تعلیم عام کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف فاؤنڈیشن کے زیراہتمام 400 لڑکیوں کو کمپیوٹر کی تعلیم اور سرٹیفکیٹ دئیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دوبارہ اقتدار میں آکر خواتین کو مزید بااختیار بنانے کیلئے اقدامات کئے جائیں گے۔ خواتین معاشرے کا لازمی جزو ہیں۔ ان کی تعلیم و تربیت کے بغیر ملک اور معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا۔ سیکرٹری جنرل ڈاکٹر امجد نے اپنے خطاب میں کہا کہ خواتین کو معاشرے میں برابری کے حقوق دلانے کیلئے اقدامات کئے۔

انہوں نے کہا کہ زندگی کے تمام شعبوں میں خواتین کو یکساں نامئندگی دینے کیلئے ہم نے اپنے دور حکومت میں اقدامات اٹھائے اور خواتین کو حقوق کی فراہمی کیلئے آگاہی اور شعور بیدار کیا۔ انہوں نے کہا کہ اپنے دور حکومت میں خواتین کو بااختیار بنایا اور تمام شعبوں میں ملازمتوں کیلئے کوٹہ مختص کیا گیا۔ پرویز مشرف نے کہا کہ دوبارہ اقتدار میں آکر خواتین کو معاشرے میں اعلی مقام دلانے اور سہولیات کی فراہمی کیلئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے۔

اس موقع پر جنرل (ر) راشد قریشی نے کہا کہ خواتین اور معاشرہ ایک لازم جزو ہیں۔ خواتین کو ترقی دئیے بغیر کوئی بھی معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے دور حکومت میں خواتین کو بااختیار بنایا اور ان کی فلاح و بہبود کیلئے اقدامات کئے۔ تقریب سے دیگر راہنماؤں نے بھی خطاب کیا