کراچی ،پولیس ورینجرز کی کارروائیاں 5ملزمان ہلاک،3 کو گرفتار کرلیا گیا
اتوار 8 مارچ 2015 18:54
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔8 مارچ۔2015ء) شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس اور رینجرز کے ساتھ مقابلے میں5 ملزمان ہلاک ہوگئے،جبکہ 3ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا،ایس ایس پی سٹی فدا حسین کے مطابق لیاری کے علاقے بغدادی میں اتوار کو پولیس نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مارا،چھاپے کے نتیجے میں ملزمان نے پولیس پارٹی فائرنگ کردی،پولیس کی جوابی فائرنگ سے3 ملزمان ہلاک ہوگئے،ملزمان کی شناخت عبدالرحمان عرف لمبا،سبحان عرف گرنیڈ اور علی شان کے نام سے ہوئی ہے،ایس ایس پی سٹی نے دعویٰ کیا کہ ہلاک ملزمان قتل،بھتہ خوری اور اغواء برائے تاوان کی30 سے زائد وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے،ملزمان کے قبضے سے ایک آوان بم کالا نچر 16 آوان بم ،ایس ایم جی گن اور 9 ایم ایم پسٹل برآمد ہوئے ہیں،اس سے پہلے ناظم آباد نمبر 2 میں رینجرز کے ساتھ مبینہ مقابلے میں ایک ملزم ہلاک ہوگیا،جس کے قبضے سے پستول برآمد ہوا ہے،سہراب گوٹھ میں انڈس پلازہ کے قریب رینجرز کے ساتھ مقابلے میں ایک ملزم ہلاک ہوگیا،دونوں ملزمان کی لاشوں کو عباسی شہید اسپتال نتقل کردیا گیا ہے،تاہم ان کی شناخت نہیں ہوسکی،پیرآباد میں مبینہ پولیس مقابلہ میں زخمی ملزم نہال جبکہ اس کے ساتھی فواد کو گرفتار کرلیا گیا ہے،گرفتار ملزم کے قبضے سے منشیات،اسلحہ اور پاپوش نگر کے علاقے سے چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد کرلی گئی ہے،عید گاہ پولیس نے چشتیہ کالونی میں کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا ہے،تاہم پولیس کے مطابق ملزم سے پولیس کی تفتیش جاری ہے اور اہم انکشافات متوقع ہیں۔
مزید قومی خبریں
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
بی آر ٹی پشاور شدید مالی بحران کا شکار ۔ بی آر ٹی کا مالی خسارہ 5 ارب روپے سے تجاوز کر گیا
-
مہنگی مرغی، حکومت کا چوزے کی برآمد پرپابندی عائد کرنے کا فیصلہ
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
-
بختاوربھٹو بھی مریم نواز کی معترف
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
لاہور میں 50 مقامات پر مفت انٹرنیٹ سروس کا آغاز
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.