وزارت ہاوسنگ نے حکومت سے کم آمدن والوں کیلئے گھروں کی تعمیر کے منصوبہ کیلئے پچاس کروڑ روپے طلب کر لیے

اتوار 8 مارچ 2015 17:40

اسلام آباد(اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8مارچ۔2015ء)وزارت ہاوسنگ نے حکومت سے کم آمدن والے لوگوں کے لئے گھروں کی تعمیر کے منصوبہ کیلئے پچاس کروڑ روپے طلب کر لیے ‘ وزارت ہاوسنگ بورڈ کا دوبارہ اجلاس 19مارچ ہو گا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق وزار ہاوسنگ نے وزیر اعظم کو ایک سمری بھیجی ہے جس میں پچاس کروڑ روپے مانگے ہیں ان روپے سے کم آمدنی والے لوگوں کے لیے گھروں کی تعمیر کے لیے فزبیلٹی رپورٹ تیا ر کرنی ہے ذرائع نے مذید بتایا کہ وزارت ہاوسنگ کے بورڈ کا اجلاس 19مارچ کو ہوگا ۔