”باکمال لوگ لاجواب سروس“ بے نظیر بھٹو شہید کی 10نایاب پینٹنگز کباڑخانے کی نذر

پینٹنگ معروف پینٹرز روبینہ شاہین نے 3لاکھ روپے فی کس کے حساب سے بنائی تھیں

اتوار 8 مارچ 2015 17:37

اسلام آباد (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8مارچ۔2015ء) ”باکمال لوگ لاجواب سروس“ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی 10نایاب پینٹنگز کباڑخانے کی نذر کردیں،پینٹنگ معروف پینٹرز روبینہ شاہین نے 3لاکھ روپے فی کس کے حساب سے بنائی تھیں، کراچی، لاہور، اسلام آباد سمیت ملک کے بڑے ہوائی اڈوں کے لاؤنچز میں آویزاں کی گئی تھیں۔

(جاری ہے)

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق 2010ء میں معروف پینٹر روبینہ شاہین نے 30 لاکھ روپے مالیتی محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی دس پینٹنگز بنائی تھیں جنہیں ملک کے بڑے ہوائی اڈوں کے لاؤنچز میں لگایا گیا تھا، تاہم حکومت تبدیل ہوتے ہی مذکورہ پینٹنگز کو اتار دیا گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق انتہائی قیمتی پینٹنگز اس وقت ایوی ایشن کے کباڑ خانے میں پڑی ہوئی ہیں۔

واضح رہے کہ اس وقت کے وزیر اعظم نواز شریف اور صدرمملکت ممنون حسین کی عام تصاویر بنوا کر لاؤنجز میں آوایزاں کی گئی ہیں جبکہ محترمہ کی لاکھوں روپے مالیت کی پینٹنگز کو اتروا کر کباڑ خانے کی نظر کر دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے ایوی ایشن کے ترجمان نے بتایا کہ قواعد کے مطابق سربراہان مملکت کی تصاویرسرکاری دفاتراورلاؤنچز میں لگائی جاتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :