کراچی میں گاڑیوں کی بین الاقوامی نمائش ختم

اتوار 8 مارچ 2015 16:46

کراچی((اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8مارچ۔2015ء) )کراچی میں گاڑیوں کی بین الاقوامی نمائش اختتام پذیر ہوگئی۔نئی چمچماتی گاڑیوں میں شہریوں کی دلچسپی قابل دید رہی،کراچی ایکسپو سینٹر میں گاڑیوں کا عالمی میلہ سجا، جس میں شریک ستاون ممالک کی ایک سو پچاس سے زائد کمپنیاں، ہیوی بائیکس، لشکارے مارتی چمچماتی گاڑیاں، لینڈ کروزر، رکشہ، کوسٹر اور دیگر گاڑیوں کے پرزہ جات نمائش میں پیش کئے گئے ۔

(جاری ہے)

شہری قیمتی اور نادرونایاب گاڑیاں دیکھ کر جہاں حیران ہوئے وہیں ان کی خوشی کا بھی کوئی ٹھکانا نہ تھا۔گاڑیوں کی بین الاقوامی نمائش کو دیکھنے وزیر تجارت بھی پہنچے ۔ نمائش کے شرکا کا کہنا تھا اس قسم کی نمائش سے آگاہی فراہم ہوتی ہے۔نمائش کے دوران پاکستان اورعراق کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط بھی کئے گئے۔

متعلقہ عنوان :