گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران کراچی سٹاک مارکیٹ مندی کا رجحان
اتوار 8 مارچ 2015 16:44
کراچی((اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8مارچ۔2015ء) )غیرملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے بڑے پیمانے پر سرمائے کے انخلاء کے باعث گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران کراچی اسٹاک مارکیٹ اتار چڑھاؤ کے بعدمندی کی زد میں رہی۔ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای100 انڈیکس 33711پوائنٹس کی سطح کو چھونے کے بعد 33200پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا ،مندی کے سبب مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے 1کھرب37ارب سے زائد روپے ڈوب گئے جس کی وجہ سے سرمائے کا مجموعی حجم 76کھرب روپے کی سطح سے گھٹ کر74کھرب روپے رہ گیا۔
کاروباری ہفتے کے دوران غیر ملکی سرمایہ کاروں اور مالیاتی اداروں کی جانب سے 9لاکھ 2 ہزار 466ڈالرسرمائے کا انخلاء کیا گیا۔ کراچی اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے پہلے ہی روز مندی کے بادل چھاگئے اور 100 انڈیکس 400سے زائد پوائنٹس گھٹ گیا جس کے بعد وقتاً فوقتاً مارکیٹ کاروباری اتار چڑھاؤکی زد میں رہی۔(جاری ہے)
گزشتہ ہفتہ5کاروباری دنوں میں مارکیٹ مندی سے دوچار ہوئی اور انڈیکس 548.6پوائنٹس کم ہوا جبکہ 2کاروباری دنوں میں معمولی تیزی کے باعث انڈیکس نے 180.07پوائنٹس کو ریکور کیا۔
اسٹاک ماہرین کے مطابق گزشتہ ہفتہ مارکیٹ میں کوئی نیا ٹریگر نہ ہونے پر سرمایہ کار تذبذب کا شکار دکھائی دیئے اور انہوں نے شارٹ ٹرم حصص کی فروخت کو ترجیح دی جس کی وجہ سے مارکیٹ سنبھل نہ سکی۔ اسٹاک ماہرین کے مطابق کیونکہ کاروباری اتار چڑھاؤ کے باوجود مارکیٹ اب بھی32ہزار پوائنٹس کی سطح پر ہی برقرار ہے تو امید ہے کہ نیا کاروباری ہفتہ مارکیٹ میں تیزی کا سبب بن سکتا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
پاکستان میں سونے کی قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
-
ڈالر 37 پیسے مہنگا،کرنسی مارکٹ نے رپورٹ جاری کر دی
-
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ہفتے کے دوران مثبت رجحان ریکارڈ
-
سونے کی فی تولہ قیمت 1500 روپے اضافہ سے دو لاکھ 52 ہزار 200 سو روپے تک بڑھ گئی
-
برائلر گوشت ، انڈوں کی قیمت مستحکم رہیں
-
متحدہ عرب امارات سے ترسیلات زر میں سالانہ بنیادوں پر نمایاں اضافہ
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کانیاریکارڈقائم،انڈیکس 619.79 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 70909.90 پوائنٹس پربند
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کے روز سونا مزید مہنگا ہو گیا
-
انٹربینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی
-
پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد
-
ٹریکٹروں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 66 فیصداضافہ
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مسلسل دوسرے روز مندی کارحجان،کے ایس ای 100 انڈیکس 43.20 پوائنٹس کی کمی کے بعد 70290.11 پوائنٹس پربند
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.