قومی مینز اینڈ ویمنز ایتھلیٹکس چیمپئن شپ اپریل میں کھیلی جائے گی

اتوار 8 مارچ 2015 16:39

قومی مینز اینڈ ویمنز ایتھلیٹکس چیمپئن شپ اپریل میں کھیلی جائے گی

اسلام آباد ((اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8مارچ۔2015ء)) پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن کے زیر اہتمام قومی مینز اینڈ ویمنز ایتھلیٹکس چیمپئن شپ اپریل کے پہلے ہفتے اسلام آباد میں کھیلی جائے گی۔

(جاری ہے)

پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن کے سیکرٹری محمد ظفر کے مطابق چیمپئن شپ میں چاروں صوبوں، آرمی، ایئر فورس، پولیس، نیوی، ایچ ای سی، واپڈا، گلگت بلتستان، فاٹا اور اسلام آباد کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔