ورلڈکپ میں ٹاپ پوزیشن برقرار رکھنے کیلئے پرعزم ہیں، مہندراسنگھ دھونی

اتوار 8 مارچ 2015 16:39

ورلڈکپ میں ٹاپ پوزیشن برقرار رکھنے کیلئے پرعزم ہیں، مہندراسنگھ دھونی

پرتھ((اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8مارچ۔2015ء)) بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان مہندرا سنگھ دھونی نے کہا ہے کہ آئرلینڈ کو شکست دے کر رواں ورلڈ کپ میں اپنی ٹاپ پوزیشن برقرار رکھیں گے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انکی ٹیم مکمل طور پر فٹ اور بھرپور فارم میں ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی ٹیم کے قائد دھونی نے کہا کہ ہر میچ کی طرح یہ مقابلہ بھی ہمارے لئے اہم ہے، کوشش ہو گی کہ عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کر کے گروپ بی میں ٹاپ پوزیشن برقرار رکھیں۔

پہلے تین میچوں میں کھلاڑیوں نے کھیل کے تینوں شعبوں میں بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے ٹیم کو مسلسل تینوں میچوں میں کامیابی دلائی ہے، امید ہے کہ کھلاڑی ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ میں بھی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کر کے ٹیم کو مسلسل چوتھی کامیابی دلانے میں کردار ادا کریں گے۔واضح رہے کہ بھارتی ٹیم مسلسل تین میچ جیت کر گروپ بی میں ٹاپ پر موجود ہے۔