وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد حافظ قرآن بھی نکلے

اتوار 8 مارچ 2015 16:37

وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد حافظ قرآن بھی نکلے

کراچی((اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8مارچ۔2015ء)) ورلڈکپ میں جنوبی افریقہ کے خلاف میچ کے ہیرو وکٹ کیپر سرفراز احمد حافظ قرآن بھی ہیں، انہوں نے اقراء روضہ اطفال ضیاء الدین برانچ سے قرآن پاک حفظ کیا، 22مئی1987کو کراچی میں پیدا ہونے والے سر فراز احمد نے پاکستان کر کٹ کلب سے اپنے کئیر ئیر کا آغاز کیا، اور گور نمنٹ جناح کالج سے انٹر پاس کیا ان دنوں وہ گریجویشن کی تعلیم بھی حاصل کررہے ہیں۔سرفرازاحمد بفرزون میں رہائش پذیر ہیں۔