اسلام آباد، دھواں دینے والی گاڑیوں اوربغیر انڈیکیٹر،ساےئڈ مررز،فرنٹ اور ریر لائٹ والے موٹر سائیکلوں کے خلاف کاروائی کا آغازہوگیا

اسلام آباد کو حادثات سے پاک ،سموک فری شہر بنانے کیلئے خصوصی اقدامات ،اسلام آباد ٹریفک پولیس اور پاکستان انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی کا دھواں دینے والی اور گاڑیوں کیخلاف مشترکہ کاروائی کا فیصلہن

اتوار 8 مارچ 2015 16:13

اسلام آباد ((اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8مارچ۔2015ء) ) دھواں دینے والی گاڑیوں اوربغیر انڈیکیٹر،ساےئڈ مررز،فرنٹ اور ریر لائٹ والے موٹر سائیکلوں کے خلاف کاروائی کا آغازہوگیا ، اسلام آباد کو حادثات سے پاک اور سموک فری شہر بنانے کے لئے خصوصی اقدامات ،اسلام آباد ٹریفک پولیس اور پاکستان انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی کا دھواں دینے والی اور گاڑیوں کے خلاف مشترکہ کاروائی کا فیصلہ،گاڑیوں کو سموک سنسر اور ڈیسی بیل میٹر سے چیک کر کے قانون کے مطابق کا روائی عمل میں لائی جائیگی جبکہ بغیر انڈیکیٹرز ،سائیڈ مررز ،فرنٹ اورریر لائٹس والے موٹر سائیکلوں کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی ہو گی ،اس مقصد کے لئے تربیت یافتہ اہلکاروں کے سپیشل سکواڈ تشکیل دےئے گئے ہیں اس مہم کا بنیادی مقصد انسانی زندگی کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کوحادثات سے پاک اور سموک فری شہر بنانے کے لئے اسلام آباد ٹریفک پولیس اور پاکستان انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی کے مابین معاہدہ طے پایا ہے جس کے مطابق اسلام آباد میں چلنے والی پبلک سروس وہیکل کو مانیٹر کرنے کے لئے تربیت یافتہ اہلکار تعینات کئے گئے ہیں جو دھواں دینے والی گاڑیوں کے ساتھ ساتھ موٹر وہیکل ایگزامینرکی فٹنس کے بغیر چلنے والی گاڑیوں کے خلاف قانونی کاروائی کریں گے گاڑیوں کو سموک سنسر اور دیسی بیل میٹر چیک کیا جائیگا اور انسانی زندگی کے لئے مضرصحت دھواں دینے والی گاڑیوں کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جائے گی اس بات کا فیصلہ ڈی جی پاکستان انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی ڈاکٹر محمد خورشید کے ساتھ ٹریفک حکام کی مشترکہ میٹنگ کے بعد کیا گیا ادارے کی طرف سے ٹریفک پولیس کو آلات کے ساتھ ساتھ سٹاف بھی مہیا کیا جائے گا، اسی طرح بغیر انڈیکیٹرز،سائیڈ مررز،فرنٹ اور بیک لائٹ والے موٹر سائیکلوں کے خلاف کاروائی کے لئے سپیشل سکواڈ تشکیل دےئے گئے ہیں ہر زون کا ڈی ایس پی اپنے زون میں کام کرنے والے سکواڈ کی خود نگرانی کر ے گا ایس ایس پی ٹریفک ملک مطلوب احمدنے اپنے بیان میں کہا کہ اس کاروائی کا مقصد شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے اور حادثات کی شرح کو کم سے کم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے ، ایس پی ٹریفک الیاس ہاشمی اس مہم کی نگرانی کرینگے۔