کراچی میں تین روزپولیو مہم 11 سے 14 مارچ تک ہوگی

اتوار 8 مارچ 2015 15:58

کراچی ((اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8مارچ۔2015ء) ) کراچی میں اس ماہ انسداد پولیو مہم مرحلوں میں چلائی جائے گی ، پہلے مرحلے میں مہم 11 سے 14 مارچ تک چلے گی۔ شہر قائد میں اس ماہ دو مرحلوں انسداد پولیو مہم چلائی جائے گی۔ رضا کاروں کو پولیس کے ذریعے سیکورٹی فراہم کرنے کے اقدامات کئے گئے ۔ پہلے مرحلے میں مہم 11 سے 14 مارچ تک چلائی جائے گی۔

(جاری ہے)

جن یونین کونسلوں میں پہلے مرحلے میں انسداد پولیو مہم چلائی جائے گی ان میں لانڈھی کی یو سی مظفرآباد ، مسلم آباد ، گڈاپ کی یو سی گجرو ، سونگل ، منگھوپیر ، اورنگی کی یو سی چشتی نگر اسلامیہ کالونی سائٹ اور بلدیہ کی یو سی اتحاد ٹاؤن شامل ہیں۔

انسداد پولیو مہم کا دوسرا مرحلہ 16 سے19 مارچ تک جاری رہے گا۔ دوسرے مرحلے میں جن یونین کونسلوں میں مہم چلائی جائے گی ان میں جمشید ٹاؤن کی یو سی 13 ، کورنیگ کی یو سی 10 ، شاہ فیصل کی یوسی 9 گلشن اقبال کی یوسی 14 ، لانڈھی کی یو سی 12 گلبرگ کی یوسی 8، نارتھ کراچی کی یو سی 13 ، لیاقت آباد کی یو سی 11، نارتھ ناظم آباد کی یوسی 10، گڈاپ کی یوسی 8 ، بن قاسم کی یو سی 7، اورنگی کی یو سی 13، کیماڑی کی یو سی 8 اور سائٹ کی یو سی 9 شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :