نواز شریف کی کمزوری ہے کہ مسائل کم ہونے کے بجائے زیادہ ہو چکے ہیں،اعجازالحق

آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کی روایت ختم ہونی چاہئے،انٹرویو

اتوار 8 مارچ 2015 15:32

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8مارچ۔2015ء) سابق وفاقی وزیراور مسلم لیگ (ض)کے سربراہ رکن قومی اسمبلی محمد اعجاز الحق نے کہا ہے کہ حکومت عوامی توقعات پر پورا نہیں اتر سکی ۔ ملکی تاریخ میں کوئی ایسا الیکشن نہیں جس میں دھاندلی کا الزام سامنے نہ آیا ہو ۔ شخصیات کو اداروں کے تابع ہونا چاہئے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں اعجاز الحق کا کہنا تھا کہ مختلف حکومتوں نے اہم اداروں کو اپنے مفادات کے لئے استعمال کیا جب تک سزا اور جزا کا شفاف عمل سامنے نہیں آتا دہشت گردی سے جان چھڑانا آسان نہیں ۔ نواز شریف حکومت کی یہ کمزوری ہے کہ مسائل کم ہونے کے بجائے زیادہ ہو چکے ہیں آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کی روایت ختم ہونی چاہئے ۔

متعلقہ عنوان :