پاکستان ریلویز ایڈوائزری کنسلٹیننی سروسز(پریکس)میں سنگین مالی بے ضابطگیوں کی نشاندہی،قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان ،ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی سفارش،پریکس نے بے ضابطگی سے ٹرین کمپوزیشن کی مد میں328.39ملین روپے مالیت کی رقم ایڈجسٹ کی،مختلف سٹیْشنز پرسامان کی بے ضابطہ خریداری اور ناقص میٹریل اور کام میں کوتاہی کی مدمیں قومی خزانے کو 120.65 ملین روپے کا نقصان بھی پہنچایا گیا ،رپورٹ میں انکشاف
اتوار 8 مارچ 2015 15:30
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8مارچ۔2015ء) آڈیٹرجنرل آف پاکستان نے پاکستان ریلویز ایڈوائزری کنسلٹیننی سروسز(پریکس)میں سنگین مالی بے ضابطگیوں کی نشاندہی کی ہے ۔اس مالی بے ضابطگی کے نتیجے میں قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان اٹھانا پڑا ہے ،رپورٹ میں ذمہ دار محکموں اورافراد کے خلاف سخت کاروائی کی سفارش کی گئی ہے۔آڈٹ میں کہا گیا ہے کہ آڈیٹرجنر ل نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں کہا ہے کہ کمپنی میسرز پریکس نے بے ضابطگی سے ٹرین کمپوزیشن کی مد میں328.39ملین روپے مالیت کی رقم ایڈجسٹ کی اس حقیْقت کے باوجود کہ معاہدے میں ایک شق تھی جس میں کمپنی کو ایْدجسٹمنٹ کیلئے مجازبنایا گیا تھا۔
چیف کمرشل مینجر لاہور کے حوالے سے آڈٹ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ مذکورہ کمپنی پریکس ایک معاہدہ کے تحت پاکستان ریلویز کو 272.39ملین روپے کی ادائیگی کرنے میں ناکام ہوگئی تھی۔(جاری ہے)
یہ معاہدہ31جنوری2006 کوجائنٹ ونچر کے تحت طے پایا تھااور یہ روحی اور ہزارہ ایکپریس ٹرین کے حوالے سے تھا۔ اس طرح اے جی پی نے آڈٹ رپورٹ میں یہ بھی کہا ہے کہ پاکستان ریلویز نے مختلف سٹیْشنز پرسامان کی بے ضابطہ خریداری اور ناقص میٹریل اور کام میں کوتاہی کی مدمیں قومی خزانے کو 120.65 ملین روپے کا نقصان پہنچایا ہے اور پبلک پروکیورمنٹ رولز 2004 کی صریح خلاف ورزی کی گئی۔
آڈٹ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ معاملہ چھان بین کے لئے منیجمنٹ کو مارچ سے دسمبر 2014 تک رپورٹ کیا جاتا رہا تاہم کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔آڈٹ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کا م کی کوتاہی اور سازومان کی خریدمیں خر برد میں ملوث اہلکاروں کے خلاف انضباطی کاروائی عمل میں لائی جائے اوران کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے تاکہ قومی خزانے کو لوٹنے والوں کی نشاندہی کی جاسکے ۔آڈٹ رپورٹ میں انٹرنل کنٹرول بہتر بنانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے تاکہ اس طرح کی مالی بے ضابطگی کو مسقبل میں روکا جاسکے۔مزید قومی خبریں
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
ہائیکورٹ نے فرح شہزادی کے بچوں کو بیرون ملک جانے کے اجازت دے دی
-
جمہوریت کی بقاء کے لئے ایوان پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، سینیٹرفیصل واوڈا
-
وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مزدور پیشہ افراد کے چار سو بچوں کو ملک کے اعلی تعلیمی اداروں میں بھیجنے کا اعلان کر دیا
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن ، حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
طلباء کو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ء نے رجسٹریشن کروالی
-
ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
-
مسلم لیگ (ن) کا دفتر جلانے کا کیس، یاسمین راشد ، اعجاز چودھری ، صنم جاویدو دیگر فرد جرم کیلئے طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.