جعلی ڈگری کا حامل ڈاکٹر ڈپٹی ایگزیکٹو ڈائریکٹر پولی کلینک عر صہ دراز سے تعینات

فیاض شیخ کی ڈگری سے متعلق ایف آ ئی اے اور پی ایم ڈی سی نے انکوائر ی شروع کر دی

اتوار 8 مارچ 2015 14:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8مارچ۔2015ء) جعلی ڈگری کا حامل ڈاکٹر ڈپٹی ایگزیکٹو ڈائریکٹر پولی کلینک عر صہ دراز سے تعینات ہے ،ڈپٹی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر فیاض شیخ کی ڈگری سے متعلقFIAاور PMDCنے انکوائر ی شروع کر دی ، ڈاکٹر فیاض شیخ نے تھائی لینڈ سے ڈگری حاصل کی،پولی کلینک انتظامیہ نے ڈاکٹر فیاض شیخ کا تمام ریکارڈ FIAکوفراہم کر دیا،پو لی کلینک ذرائع کے مطابق ڈاکٹر فیاض کی ڈگری جعلی ہونے کے خلاف پہلے بھی درخواست کی گئی لیکن نا معلوم وجوہات کی بناء پر انکوائری پر کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ ڈاکٹر فیاض شیخ کو پہلی انکوائری کے بعد دو بار پروموشن بھی دی گئی شہزاد نامی شخص نے ڈاکٹر فیاض شیخ کے خلاف FIAمیں درخواست دی ہے جس پر FIAاورPMDCدونوں انکوائری کر رہے ہیں پولی کلینک انتظامیہ سے اس حوالے سے ریکارڈ طلب کیا گیا جو کہ انتظامیہ نے فراہم کر دیا ہے وزارت کیڈ FIAکی تحقیقات مکمل ہونے کا انتظار کررہی ہے انکوائری جو فیصلہ کرے گی اس پر وزارت کیڈ ایکشن لے گی پولی کلینک انتظامیہ نے آن لائن کو بتایا کہ یہ معاملہ منسٹری آف کیڈ اور FIAکا ہے جو فیصلہ آئے گا انتظامیہ اسکے مطابق کارروائی کرے گی

متعلقہ عنوان :