ذکی الرحمان کی ضمانت منسوخی کیس کی سماعت (پرسوں)ہوگی

اتوار 8 مارچ 2015 14:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8مارچ۔2015ء) اسلام آباد ہائی کورٹ میں ممبئی حملہ کیس میں مرکزی ملزم ذکی الرحمان لکھوی کی ضمانت منسوخی کے خلاف کیس کی سماعت منگل کو ہو گی ۔ جسٹس نورالحق این قریشی پر مشتمل بینچ کیس کی سماعت کرے گا ۔

(جاری ہے)

عدالت میں وفاقی تحقیقاتی ادارہ ایف آئی اے نے ممبی حملہ کیس کے مرکزی ملزم ذکی الرحمان لکھوی کی انسدا دہشت گردی کی عدالت سے منظور ہونے والی ضمانت منسوخی کے لئے عدالت عالیہ سے رجوع کر رکھا ہے ۔

ایف آئی اے کے پراسیکیوٹر عدالت میں پیش ہوں گے ۔ ایف آئی اے نے موقف اختیار کیا ہے کہ ذکی الرحمان لکھوی کی رہائی سے سیکیورٹی خطرات موجود ہیں عدالت کو یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ملزم ذکی الرحمان کی حوالگی کے لئے پاکستان پر بیرونی دباؤ بھی موجود ہے عدالت سے ملزم کی ضمانت منسوخی کے لئے استدعا کی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :