بلوچستان کے ضلع لورالائی میں ایک بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی  رواں سال صوبے میں تعداد تین ہوگئی

پولیو وائرس ضلع لورالائی کے علاقے ڈوکی میں ایک 12 ماہ کے نعمت اللہ نامی بچے میں تشخیص ہوا ہے رپورٹ

اتوار 8 مارچ 2015 14:05

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8مارچ۔2015ء) بلوچستان کے ضلع لورالائی میں ایک بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے، جس کو رواں سال میں صوبے کا تیسرا پولیو کیس قرار دیا گیامحکمہ صحت بلوچستان کے ذرائع نے بتایا کہ پولیو وائرس ضلع لورالائی کے علاقے ڈوکی میں ایک 12 ماہ کے نعمت اللہ نامی بچے میں تشخیص ہوا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ مذکورہ بچے کے والدین نے اسے انسداد پولیو مہم کے دوران پولیو سے بچاوٴ کے قطرے نہیں پلوائے تھے۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا کہ صوبے میں جاری انسداد پولیو مہم کے دوران والدین کی جانب سے پولیو سے بچاوٴ کے قطرے پلانے سے انکار کیا جارہا ہے اور مذکورہ پولیو کیس اسی لئے سامنے آیا اس سے قبل صوبہ بلوچستان میں دو پولیو کیسز چمن اور چاغی کے علاقوں سے رپورٹ ہوئے ہیں۔گذشتہ سال 2014 میں بلوچستان کے صوبے بھر سے دو درجن سے زائد پولیو کیسز رپورٹ ہوئے، جن میں سے زیادہ تر کیسز کوئٹہ، قلعہ عبداللہ اور پشین کے علاقوں میں رپورٹ ہوئے تھے۔بلوچستان کی صوبائی حکومت نے صوبے بھر سے پولیو وائرس کے خاتمے کیلئے ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :