رحیم یارخان میں زندگی سستی،2 ماہ میں 20افراد نے خود کشی کی

اتوار 8 مارچ 2015 13:18

رحیم یار خان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8مارچ۔2015ء )رحیم یارخان میں رواں سال2 ماہ کے دوران گھریلو جھگڑوں اور مالی پریشانیوں سے دلبرداشتہ 20 افراد نے خودکشی کی۔

(جاری ہے)

شیخ زیدہسپتال رحیم یار خان ذرائع کے مطابق رواں سال 2015ء کے ابتدائی 2ماہ کے دوران ضلع بھر سے خود کشی کے 3 درجن سے زائد واقعات رپورٹ ہوئے ہیں اور اب تک 20 افراد جاں بحق ہوئے ہیں جن میں زیادہ تر تعداد خواتین کی بتائی جاتی ہے اور اکثر واقعات بالوں میں لگائے جانے والے کالے پتھر کو پیس کر کھانے سے ہوئے ہیں جو کہ دیہی سطح پر آسانی سے دستیاب ہوتا ہے۔ زیادہ تر خودکشی کی وجوہات میں غربت کے باعث ہونے والے لڑائی جھگڑوں کی بتائی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ نجی کلینکوں میں خودکشی کے رپورٹ ہونے والے واقعات علیحدہ ہیں۔