خانیوال،22 سال بعد پیدا ہونے والا دو ماہ کا بچہ اغوا

اتوار 8 مارچ 2015 13:18

خانیوال،22 سال بعد پیدا ہونے والا دو ماہ کا بچہ اغوا

خانیوال (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8مارچ۔2015ء ) خانیوال میں دوماہ کے بچے کو دو خواتین سمیت تین افراد نے زبردستی اغوا کرلیا۔ پرانا کار خانہ لاہور موڑ کے رہائشی محمد حسین کی بیوی نسرین کا کہنا ہے کہ وہ دوائی لے کر جونہی گھر کے قریب پہنچی تو ایک موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم شخص اور دو خواتین نے زبر دستی بچہ چھین لیا۔

(جاری ہے)

والدہ کے شور اور واویلے کے باوجود ملزم بچے کو اغواء کرکے لے گئے۔ محمد حسین کے ہاں بائیس سال بعد نرینہ اولاد ہوئی تھی جبکہ دو ماہ کا عبداللہ چھ بہنوں کا اکلوتا بھائی ہے۔ پولیس تھانہ کہنہ خانیوال نے مقدمہ درج کرکے ملزموں کی تلاش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :