آئی سی سی ورلڈکپ ، پاکستان اپنا آخری گروپ میچ آئرلینڈکیخلاف15 مارچ کو ایڈیلیڈاوول میں کھیلے گا

اتوار 8 مارچ 2015 12:51

آئی سی سی ورلڈکپ ، پاکستان اپنا آخری گروپ میچ آئرلینڈکیخلاف15 مارچ کو ..

ایڈیلیڈاوول (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8مارچ۔2015ء) 11ویں آئی سی سی ورلڈکپ میں پاکستان اپنا آخری گروپ میچ آئرلینڈکیخلاف15 مارچ کو ایڈیلیڈاوول میں کھیلے گا۔15مارچ کو گروپ میچز کے آخری روز مزید دومیچز کھیلے جائیں گے۔پہلے میچ میں گروپ بی کی ٹیمیں ویسٹ انڈیز اور متحدہ عرب امارات میک لین پارک نیپیئرمیں مدمقابل ہوں گی۔

(جاری ہے)

یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح 3بجے شروع ہوگا۔

دوسرے میچ میں گروپ بی کی ٹیمیں پاکستان اور آئرلینڈایڈیلیڈاوول کرکٹ گراؤنڈمیں مدمقابل ہوں گی۔یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح ساڑھے 8بجے شروع ہوگا۔پاکستان نے میگا ایونٹ میں جنوبی افریقہ، متحدہ عرب امارات اورزمبابوے کو شکست دی ہے جبکہ گرین شرٹس کو بھارت اور ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑاتھا۔

متعلقہ عنوان :