کراچی، مختلف علاقوں میں پولیس اور رینجرز کے ساتھ مقابلہ، 5 ملزمان ہلاک ، 3 گرفتار
لیاری میں پولیس کی جوابی فائرنگ سے 30افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تین ملزمان مارے گئے ، ملزمان کی شناخت عبدالرحمان عرف لمبا، سبحان عرف گرنیڈ اور علی شان کے نام سے ہوئی
اتوار 8 مارچ 2015 12:23
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8مارچ۔2015ء ) کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس اور رینجرز کے ساتھ مقابلے میں 5 ملزمان ہلاک جبکہ 3 کو گرفتار کرلیا گیا،لیاری میں پولیس کی جوابی فائرنگ سے 30افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تین ملزمان مارے گئے ، ملزمان کی شناخت عبدالرحمان عرف لمبا، سبحان عرف گرنیڈ اور علی شان کے نام سے ہوئی۔ ایس ایس پی سٹی فدا حسین کے مطابق لیاری کے علاقے بغدادی میں پولیس نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مارا،جس کے دوران ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی، پولیس کی جوابی فائرنگ سے 3 ملزمان ہلاک ہو گئے۔
ملزمان کی شناخت عبدالرحمان عرف لمبا، سبحان عرف گرنیڈ اور علی شان کے نام سے ہوئی ہے۔ ایس ایس پی سٹی نے دعوی کیا کہ ہلاک ملزمان قتل ،بھتہ خوری اور اغوا برائے تاوان کی 30 سے زائد وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے۔(جاری ہے)
ملزمان کے قبضے سے ایک آوان بم کا لانچر،16آوان بم،ایس ایم جی گن اور 9 ایم ایم پسٹل برآمد ہوئے ہیں۔اس سے پہلے ناظم آباد نمبر 2 میں رینجرز کے ساتھ مبینہ مقابلے میں ایک ملزم ہلاک ہوگیا، جس کے قبضے سے پستول بھی برآمد ہوا ہے جبکہ سہراب گوٹھ میں انڈس پلازہ کے قریب رینجرز کے ساتھ مقابلے میں ایک ملزم ہلاک ہوگیا،دونوں ملزمان کی لاشوں کو عباسی شہید ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے تاہم ان کی شناخت نہیں ہوسکی،پیرآباد میں مبینہ پولیس مقابلہ میں زخمی ملزم نہال جبکہ اس کے ساتھی فواد کوگرفتار کرلیا گیا،گرفتار ملزم کے قبضے سے منشیات، اسلحہ اور پاپوش نگر کے علاقے سے چھینی گئی موٹرسائیکل بھی برآمد کرلی گئی۔
عید گاہ پولیس نے چشتیہ کالونی میں کاروائی کرکے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ملزم کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔مزید قومی خبریں
-
ایرانی صدر کی کراچی آمد،سکیورٹی ڈویژن کے 800سے زائد اہلکارتعینات
-
ایبٹ آباد میں پروٹیکٹوریٹ آف امیگرینٹس کا دفتر جون 2024ء سے اپنا کام شروع کر دے گا، اعظم نذیرتارڑ
-
وفاقی حکومت کی طرف سے منڈا، داسو اور دیامر بھاشا ڈیموں کے منصوبوں کی تعمیر پر کام جاری ہے، یہ بروقت مکمل ہونگے، اعظم نذیر تارڑ
-
ای بائیکس پورٹل کے ذریعے 1 لاکھ سے زائد طلبہ نے رجسٹریشن کروالی
-
پتوکی،مسلح ملزمان 22سالہ لڑکی کو اسلحہ کے زور پر اغوا کرکے فرار
-
سعد رفیق کا اپنی پرانی تقریر ایڈٹ کرکے جاری کرنے پر قانونی کارروائی کا اعلان
-
راولپنڈی ،چوری کی وارداتوں میں مطلوب دو ملزمان گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی
-
پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغانیوں کی تعداد 5لاکھ 42ہزار سے متجاوز
-
ایران سے سالانہ بنیادوں پر درآمدات میں 25فیصد کا بڑا اضافہ
-
لاہور : بارش سے بجلی کا ترسیلی نظام متاثر، 46 سے زائد فیڈر ٹرپ کر گئے
-
صوبائی وزیر صحت کی زیر صدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا سینڈیکیٹ اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.