چیئرمین سینیٹ اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ منتخب کرانے کیلئے سیاسی جماعتوں نے جوڑ توڑ اور رابطے شروع کر دئیے ،مسلم لیگ (ن )کے رہنما سعد رفیق نے امیر حیدر ہوتی کو وزیراعظم کا خصوصی پیغام پہنچایا ،آصف علی زر داری پیر کواے این پی کے وفد سے ملاقات کرینگے

ہفتہ 7 مارچ 2015 23:04

چیئرمین سینیٹ اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ منتخب کرانے کیلئے سیاسی جماعتوں ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔7 مارچ۔2015ء) چیئرمین سینیٹ اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ منتخب کرانے کیلئے سیاسی جماعتوں نے جوڑ توڑ اور رابطے شروع کر دئیے مسلم لیگ (ن )کے رہنما سعد رفیق نے امیر حیدر ہوتی کو وزیراعظم کا خصوصی پیغام پہنچایا۔ آصف زرداری پیر کو اے این پی کے وفد سے ملاقات کریں گے۔ ذرائع کے مطابق چاروں صوبوں میں سینیٹ ممبران کا انتخاب مکمل ہونے کے بعد چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کیلئے جوڑتوڑ عروج پر پہنچ گیا سیاسی جماعتیں مسلسل ایک دوسرے کے ساتھ رابطے کر نے لیگیں مسلم لیگ (ن )نے سینیٹر حاصل بزنجو کو چیئرمین سینیٹ لانے کیلئے لابنگ شروع کر دی بلوچ رہنما کو قوم پرست جماعتوں کی حمایت حاصل کرنے کا ٹاسک دے دیا گیا حاصل بزنجو نے بتایا کہ اتحادیوں کا جو فیصلہ ہوا ساتھ دیں گے ۔

(جاری ہے)

خواجہ سعد رفیق نے اے این پی کے رہنما امیر حیدر ہوتی کو فون کیا۔ امیر حیدر ہوتی نے کہا کہ وفاقی وزیر نے اسفند یار ولی کیلئے وزیراعظم کا پیغام دیا آصف زرداری نے بھی اسفند یار ولی سے رابطہ کیا پیپلز پارٹی اور اے این پی کے وفود پیر کو اسلام آباد میں مشاورت کریں گے ، چودھری شجاعت کی مصروفیات کے باعث آصف زرداری سے ہفتہ کو ہونے والی ملاقات ملتوی کر دی گئی ۔ دونوں رہنما پیر کو اسلام آباد میں ملیں گے۔ وفاقی وزیر پرویزرشید کے مطابق سینیٹ میں فاٹا کی موثر نمائندگی کیلئے حکومت نے تمام سیاسی جماعتوں سے مشاورت کا فیصلہ کیا ہے

متعلقہ عنوان :