پاکستان، جنوبی افریقہ میچ میں بننے والے ریکارڈز

ہفتہ 7 مارچ 2015 22:37

پاکستان، جنوبی افریقہ میچ میں بننے والے ریکارڈز

آکلینڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔7مارچ۔2015ء) پاکستان نے جنوبی افریقہ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں ہونے والے میچ میں 29 رنز سے شکست دے دی ہے۔ تاہم میچ میں متعدد ریکارڈز بھی بنائے گئے جن کی تفصیلات مندرجہ ذیل ہیں۔ یہ پہلا موقع ہے جب پاکستان نے عالمی کپ میں جنوبی افریقہ کو شکست دی۔ اس سے قبل دونوں ٹیمیں 1992، 1996 اور 1999 کے ورلڈ کپس میں مدمقابل آچکی ہیں تاہم ہر مرتبہ فتح جنوبی افریقہ کو نصیب ہوئی۔

پاکستانی وکٹ کیپر نے بلے بازے میں جوہر دکھانے کے ساتھ ساتھ بہترین وکٹ کیپنگ بھی کی اور میچ میں چھ کیچ بٹورے۔ سرفراز ایڈم گلکرسٹ کے بعد ایسے دوسرے کیپر ہیں جنہوں نے ورلڈ کپ کے کسی میچ میں چھ کیچز پکڑے۔ مجموعی طور پر ایک روزہ کرکٹ میں ایسا 15 مرتبہ ہوچکا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستانی کپتان مصباح الحق نے میچ میں اپنے پانچ رنز مکمل کیے۔ وہ واحد ایسے کھلاڑی ہیں جنہوں نے یہ سنگ میل بغیر کسی سنچری کے عبور کیا ہے۔

بوم بوم آفریدی کی یوں تو کارکردگی خاطر خواہ نہ رہی تاہم وہ میچ میں اپنا 350واں چھکا لگانے میں کامیاب رہے۔ ان کے بعد سنتھ جے سوریا نے ایک روزہ کرکٹ میں 270 چھکے لگا رکھے ہیں۔ اے بی ڈیویلیئرز نے پاکستان کے خلاف کھیلی گئی 30 اننگز میں 62 رنز کی اوسط سے 1423 رنز اسکور کرلیے ہیں جو ان کے کسی بھی ٹیم کے خلاف مجموعی طور پر سب سے زیادہ رنز ہیں۔ اس کے علاوہ اسی میچ میں انہوں نے عالمی کپ میں 1000 رنز بھی مکمل کرلیے ہیں۔ 2014 سے لیکر اب تک یہ صرف 23 میچوں میں یہ صرف چھٹا موقع تھا جب پاکستان نے 20 اوورز کے اندر 100 رنز مکمل کیے۔

متعلقہ عنوان :