سابق صو بائی وزیرڈاکٹر ذوالفقار مرزا کا 20 مارچ کو ملک واپسی متوقع اور نا را ض پا رٹی کا رکنو ں کی جانب سے ان کا کراچی ایئر پو رٹ پر شانداراستقبال کر نے کی تیا ریوں کو ناکام بنا نے کے لیئے پیپلز پا رٹی سرگرم

ہفتہ 7 مارچ 2015 22:18

بدین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔7 مارچ۔2015ء) سابقہ صو بائی وزیرڈاکٹر ذوالفقار مرزا کا 20 مارچ کو ملک واپسی متوقع اور نا را ض پا رٹی کا رکنو ں کی جانب سے ان کا کراچی ایئر پو رٹ پر شانداراستقبال کر نے کی تیا ریوں کو ناکام بنا نے کے لیئے پیپلز پا رٹی سرگرم ہو گئی صو بائی وزیر ڈاکٹر سکندر میندھرو بھی ڈیڑھ سال کے بعدگزشتہ روز بدین پہنچ گئے ایم این اے سردارکمال خان چانگ رکن صو بائی اسمبلی محمد نواز چا نڈیو ،میر الله بخش تالپرکے ہمراہ ساری رات بدین میں پا رٹی کا رکنوں اور مرزا سے نا راض اس کے دوستو ں سے ملا قا تیں کر تے رہے ڈاکٹر زوالفقار مرزا کے بیٹے رکن صو بائی اسمبلی حسنین مرز ا ایک دن کے لیئے لندن سے پا کستان پہنچے سینٹ کی الیکشن میں ووٹ دیکر واپس لندن چلے گئے کسی سے بھی ملا قات نہیں کی تفصیلات کے مطابق سابقہ صو بائی وزیر ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کے پا رٹی کی اعلیٰ قیادت سے شدید اختلا فات کے بعد لندن میں مقیم پا رٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری سے ملنے اور سندھ حکو مت اور پا رٹی کے کو چیئر پرسن آصف علی زرداری اور اس کی بہن ایم این اے فریال تالپر کی جانب سے اور پا رٹی ٹکٹ پر منتخب ہو نے والے اراکین پارلیا منٹ اور صو با ئی وزراء کی جانب سے کی گئی کرپشن کے ثبوت پیش کرنے اور ان کو درپیش خدشات سے آگاہ کر نے کے لیئے گذشتہ ماہ لندن گئے ہو ئے ہیں لیکن ان کی بلاول بھٹو سے ملا قات نہیں ہو سکی جس داسری طرف پیپلز پا رٹی میں ڈاکٹر ذوالفقار مرازا کے حلیف گروپ جس میں ان کے سابقہ دیرینہ دوست ایم این اے سردار کمال خان چانگ پیش پیش ہیں نے مرزا کے خلاف احتجاجی مظا ہروں اور پریس کانفرنسز کا سلسلہ شروع کیا ہوا ہے تو دوسری طرف پا رٹی میں مرزا کے حمایتی کا رکنو ں کی جانب سے مرزا کی حمایت میں بھی مظا ہرے اور پریس کانفرنس کا سلسلہ جا ری ہے اسی دوران سینٹ کے انتخا بات کے بعد ڈاکٹر ذوالفقار مرزا نے ملک واپس آکر پا رٹی سے نا راض اور اختلا فات رکھنے والے کا رکنو ں اور عہدیدارو ں سے ملکر پا رٹی سے کرپٹ لو گو ں کو علحیدہ کرانے کی جدجہد کرنے کا فیصلا کیا ہے اور انہو نے لندن سے پا رٹی کا رکنو ں سے رابطہ کر نے کے ساتھ لندن سے ٹیلیفون پر میٹنگس بھی شروع کردی ہیں ذوالفقار مرزا کے قریبی دوستو ں سے معلوم ہوا ہے کے ڈاکٹر زوالفقار مراز 20 مارچ کو لندن سے پا کستان پہنچ رہے ہیں اور کراچی ایئر پورٹ پر ان کا زاندار استقبال کر نے کی بھی تیا ریا ں زور شور سے جا ری ہیں دوسری طرف ڈاکٹر زالفقار مرزا کے استقبال کو ناکام بنا نے کے لیئے پیپلز پا رٹی کی قیا دت بھی سرگرم ہو گئی ہے بدین سے منتخب صوبائی وزیر ڈاکٹر سکندر میندھرو بھی ڈیڑھ سال کے وقفے کے بعد گزشتہ روز بدین پہنچ گئے ہیں اور ایم این اے سردار کمال خان چانگ اراکین صو بائی اسمبلی محمد نواز چا ندیو ،میر الله بخش تالپر کے ہمراہ گذشتہ ساری رات ڈاکٹر ذوالفقار مرزا سے ناراض اس کے دوست ڈاکٹر عبدالستار چنہ کی رہا ئش گاہ پر پا رٹی کا رکنوں سے مل کر ان کی نا را ضگیاں ختم کرنے کی کوششیں کر تے رہے اس ملا قات میں موجود پا رٹی کا رکنو ں نے سردار کمال خان چانگ سے مطا لبہ کیا کے سب سے پہلے تحصیل صدر ڈاکٹر عزیز میمن کو عہدے سے ہٹایاجا ئے جس کو صرف ذاتی دوستی کی بنیاد پر عہدہ دیا گیاہے اس کا پا رٹی سے کو ئی تعلق نہیں ہے اورجن قربا نیا ں دینے والے پا رٹی کا رکنو ں کو نظر انداز کر کے روز گار سے مھروم رکھا گیا ہے ان کو نو کر یا ں دی جا ئیں سردار کمال خان چانگ نے کا رکنان سے وعدہ کیا ہے کے ان کے مطا لبات سندھ کے صدر اور وزیر اعلیٰ سمیت فریال تالپر تک پہنچائے جا ئینگے دوسری طرف ڈاکٹر زوالفقار مرزا کا بیٹا رکن صو بائی اسمبلی حسنین مرزا ایک دن کے لیئے لندن سے پا کستان آئے تھے اور سینٹ کیانتخا بات میں ووٹ دیکر کسی سے ملے بغیر لندن واپس چلے گئے جس کے لیئے کہا جا رہا ہے کے وہ اپنے والد ذوالفقار مرزا کے ساتھ 20 مارچ کو لندن سے کراچی پہنچیں گے ،صو بائی وزیر ڈاکٹر سکندر میندھرونے بدین پہنچ کر تمام ضلعی افسران کے ساتھ دربار حال میں اجلاس کیا اور کسی صحافی کو اجلاس میں شریک نا ہو نے دینے کی ہدایت کی اور دربار حال کے دروازے بند کرا دیئے صحا فیو ں کی بڑی تعداد در بار حال کے با ہر جمع ہو گئے تو صو بائی وزیر اور ایم این اے سردار کمال خان چانگ اراکین صو بائی اسمبلی محمد نواز چا نڈیو ،میر الله بخش تالپرڈی سی آفیس کے پچھلے دروازے سے نکل کر چلے گئے

متعلقہ عنوان :