عزیر بلوچ کو 2 شناختی کارڈ جاری کیے جانے کا انکشاف،دونوں شناختی کارڈوں پر ولدیت کے علاوہ کوئی چیز مشترک نہیں، نجی ٹی کا دعویٰ

ہفتہ 7 مارچ 2015 21:55

عزیر بلوچ کو 2 شناختی کارڈ جاری کیے جانے کا انکشاف،دونوں شناختی کارڈوں ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔7 مارچ۔2015ء)لیاری گینگ وار کے مرکزی کردار عزیر بلوچ کو 2 شناختی کارڈ جاری کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق لیاری گینگ وار کے مرکزی ملزم عزیر بلوچ کو 2 شناختی کارڈ جاری کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے جس کے تحت عزیر بلوچ کو ایک شناختی کارڈ عزیز علی اور دوسرا عزیر علی کے نام سے جاری ہوا جب کہ دونوں شناختی کارڈوں پر ولدیت کے علاوہ کوئی چیز مشترک نہیں ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق عزیربلوچ کو جاری ہونے والے شناختی کارڈ پر گھر کا پتا، تاریخ پیدائش، گھرانہ نمبر اور شناختی کارڈ نمبر بھی تبدیل ہیں جب کہ دونوں کارڈ پر تاریخ اجرا بھی درج نہیں ہے۔واضح رہے کہ لیاری گینگ وار کے مرکزی کردار عزیر بلوچ کی گرفتاری کے لیے پولیس اور رینجرز افسران کی ٹیم دبئی میں موجود ہیں جہاں عدالت نے ملزم کی پاکستان حوالگی کے لیے پیش کیے گئے ریکارڈ کو ناکافی قرار دے دیا ہے۔