فیصل آباد ، انسداد دہشت گردی عدالت نے تہرے قتل کے تین مجرموں کو چھ چھ بار سزائے موت اور جرمانہ کی سزا سنادی

ہفتہ 7 مارچ 2015 20:51

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔7 مارچ۔2015ء) انسداد دہشت گردی عدالت نے تہرے قتل کے تین مجرموں کو چھ چھ بار سزائے موت اور تیس تیس لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی‘ مجرموں نے 2014ء میں تین افراد کو قتل کیا تھا۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو پولیس کے مطابق فیصل آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے تہرے قتل میں ملوث تین مجرموں آصف‘ اشفاق اور عبدالحفیظ کو چھ چھ بار سزائے موت اور تیس تیس لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی۔ مجرموں نے 2014ء میں منظور‘ عمیر اور ثمر نامی تین افراد کو جائیداد کے تنازعہ پر قتل کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :