وزیراعلیٰ کی زیر صدارت اجلاس ، کریمنل جسٹس ایجوکیشن اینڈ ریسرچ ڈویلپمنٹ انسٹیٹیوٹ کے قیام کے مجوزہ منصوبے کے حوالے سے مختلف تجاویز پر غور ، عوام کو فوری انصاف کی فراہمی کیلئے کریمنل جسٹس ایجوکیشن اینڈ ریسرچ ڈویلپمنٹ انسٹیٹیوٹ کے قیام کا منصوبہ انتہائی اہم ہے،مجوزہ منصوبے کے بارے میں جلد قابل عمل حتمی تجاویز پیش کی جائیں،وزیراعلی شہبازشریف کی ہدایت

ہفتہ 7 مارچ 2015 20:49

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔7 مارچ۔2015ء)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیر صدارت آج یہاں اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں کریمنل جسٹس ایجوکیشن اینڈ ریسرچ ڈویلپمنٹ انسٹیٹیوٹ کے قیام کے مجوزہ منصوبے کے حوالے سے قائم کردہ کمیٹی کی سفارشات کا جائز ہ لیا گیا-اجلاس میں مجوزہ منصوبے کے قیام کے حوالے سے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا-وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ عوام کو فوری انصاف کی فراہمی کے لئے مجوزہ منصوبے کی افادیت مسلمہ ہے- دہشت گردی کے خلاف جنگ کے تناظر میں کریمنل جسٹس ایجوکیشن اینڈ ریسرچ ڈویلپمنٹ انسٹیٹیوٹ کے قیام کا منصوبہ انتہائی اہمیت رکھتا ہے- وزیراعلیٰ نے مجوزہ منصوبے کو عملی شکل دینے کے حوالے سے حتمی سفارشات طلب کرتے ہوئے کہاکہ شعیب سڈل اور ان کے رفقائے کاراس ضمن میں جلد حتمی قابل عمل تجاویز پیش کریں گے -صوبائی وزراء مجتبیٰ شجاع الرحمن، رانا مشہود احمدخان،عطا مانیکاء ، وحید آرائیں ،ایم این اے حمزہ شہبازشریف ، اراکین اسمبلی رانا ثناء الله،زعیم حسین قادری، چیف سیکرٹری، معاون خصوصی رانا مقبول احمد ،انسپکٹر جنرل پولیس، متعلقہ سیکرٹریز اور اعلیٰ حکام نے اجلاس میں شرکت کی -