جنوبی افریقہ کے خلاف اہم میچ میں بولرز نے کمال کردکھایا ،سرفراز احمد نے جیت کیلئے اچھی بنیاد رکھی‘ مصباح الحق
ہفتہ 7 مارچ 2015 17:54
آکلینڈ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07مارچ۔2015ء) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقہ کے خلاف اہم میچ میں بولرز نے کمال کردکھایا جبکہ سرفراز احمد نے جیت کے لئے اچھی بنیاد رکھی۔
(جاری ہے)
آکلینڈ میں میچ کے اختتام پر کپتان مصباح الحق کا کہنا تھا کہ سب جانتے ہیں کہ جنوبی افریقہ کی ٹیم میں باصلاحیت اور تجربہ کار کھلاڑی موجود ہیں اور وہ اچھا گیم کھیلتی ہے لیکن اسے ہرا کر ٹیم کے حوصلے بلند ہوئے، ہماری جانب سے 30سے 40رنز کم کئے گئے لیکن کم اسکور کے باوجود بولرز نے اچھی بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے جیت کو یقینی بنایا۔
انہوں نے کہا کہ جنوبی افریقہ کے خلاف کامیابی بہت بڑی فتح ہے اور ہمیں ایسی ہی جیت چاہیے تھی جبکہ میدان میں اترنے کے بعد بولرز کو کہا تھا کہ کامیابی کے لئے جلد از جلد وکٹیں حاصل کرنا ہوں گی اور محمد عرفان، وہاب ریاض اور راحت علی نے پلان کے مطابق بولنگ کرتے ہوئے کردکھایا۔قومی ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ سرفراز احمد اور احمد شہزاد نے اچھی بنیاد رکھی جبکہ سرفراز احمد نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے اپنے آپ کو ثابت کردکھایا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
عامر خان کاباکسنگ کے حوالے سے غیر سنجیدگی پر سوالات اٹھاتے ہوئے ملک میں باکسنگ کی دگرگوں حالت پر مایوسی کا اظہار
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری،27اپریل کو مزید 6 میچوں کا فیصلہ ہوگا
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
-
ایوریج ٹیم کیخلاف شکست، رمیز راجا نے تبدیلوں کو ’’نام نہاد تجربہ‘‘ قرار دیدیا
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.