پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے پارٹنر سکولوں کے کوائف طلب کر لئے

ہفتہ 7 مارچ 2015 17:41

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07مارچ۔2015ء ) پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے مفت تعلیم کے منصوبوں سے منسلک سکولوں کو ہدایت کی ہے کہ سکول مالک، پرنسپل اور اساتدہ کے کوائف متعلقہ فارم کے ذریعے 14 مارچ تک آن لائن بھجوائے جائیں- اس اقدام کا مقصد پارٹنرسکولوں کے ضروری ریکارڈ کو اپ ڈیٹ رکھنا ہے- دریں اثنا پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے پارٹنر سکولوں کو مفت درستی کتب کی تقسیم کے حوالے سے ضروری گائیڈ لائنز جاری کر دی ہیں- پیف کی بکس ڈسٹری بیوشن کمیٹی کے کنوینرکی جانب سے جاری شدہ سرکلر پیف ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر دیا گیا ہے -

متعلقہ عنوان :