سابق گورنر پنجاب چودھری محمدسرور کل چیچہ وطنی کا دورہ کریں گئے

ہفتہ 7 مارچ 2015 17:41

چیچہ وطنی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07مارچ۔2015ء) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما سابق گورنر پنجاب چودھری محمدسرور کل اتوار کوچیچہ وطنی کا دورہ کریں گئے،انہیں دریائے راوی ٹول پلازہ سے گاڑیوں کے جلوس کی شکل میں شہرلایا جائیگا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہفتہ کوپی ٹی آئی مغربی پنجاب کے صدر رائے حسن نواز خان ایم این اے نے بتایا کہ سابق گورنر کے فقیدالمثال استقبال کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں اور انہیں دریائے راوی ٹال پلازہ سے گاڑیوں کے جلوس کی شکل میں شہرلایا جائیگا،رائے حسن نواز خان نے مزید بتایا کہ چودھری محمدسرور انکی رہائشگاہ پر پارٹی کارکنان سے ملاقات کے دوران آئندہ کی سیاسی حکمت عملی کااعلان کرینگے اس موقع پر انکے اعزاز میں ضیافت کا اہتمام بھی کیاجارہا ہے، یاد رہے پی ٹی آئی میں شمولیت کے بعد سابق گورنر کا یہ پہلا دورہ چیچہ وطنی ہے۔

متعلقہ عنوان :