فرنٹےئر کور کے عملے نے ایرانی ڈیزل سملگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی ، آواران کے علاقے سے ہزاروں لیٹر ایرانی ڈیزل برآمد کرکے قبضے میں لے لیا

ہفتہ 7 مارچ 2015 17:25

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07مارچ۔2015ء)فرنٹےئر کور کے عملے نے ایرانی ڈیزل سملگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے آواران کے علاقے سے ہزاروں لیٹر ایرانی ڈیزل برآمد کرکے قبضے میں لے لیا یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ فرنٹےئر کور کے عملے نے کاروائی کرتے ہوئے آواران کے علاقے سے ایرانی ڈیزل سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 30ہزار لیٹر ایرانی ڈیزل برآمد کر کے قبضے میں لیکر کاروائی شروع کردی۔