بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے نام سے جعلی ایس ایم ایس کرنے والوں پکڑیں گے، ان کے خلاف بھر پور کاروائی کریں گے ، ماروی میمن

ہفتہ 7 مارچ 2015 17:20

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07مارچ۔2015ء)وفاقی وزیر مملکت و چیئر پرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ماروی میمن نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف آزادکشمیر اور پاکستان میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کو انسانیت کی خدمت کے لیے اس پروگرام میں مزید بہتری لانا چاہتے ہیں اور اس پروگرام کو مزید صاف اور شفاف بنا کر خواتین کو بااختیار بنا نا چاہتے ہیں اس مقصد کے لیے اگلے سو دنوں میں خواتین کے مسائل کے حل اور تجاویزا کٹھی کر کے ایسے اقدامات اٹھائے جا ئیں گے جس سے مستفید ہونے والے خاندانوں کو مزید ریلیف ملے گا ۔

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے نام سے جعلی ایس ایم ایس کرنے والوں پکڑیں گے اور ان کے خلاف بھر پور کاروائی کریں گے خواتین کے مسائل کے حل کے لیے ہاٹ لائن میں مزید بہتری لائی جا رہی ہے ۔

(جاری ہے)

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے وابستہ سٹاف خدمت خلق کے جذبہ کے تحت اپنے فرائض منصبی ایمانداری اور دیانتداری کے ساتھ سرانجام دیں تاکہ انسانت کی خدمت کا جو فرایضہ انھیں سونپا گیا ہے وہ احسن طریقے سے پایہ تکمیل تک پہنچ سکے ۔

پروگرام سے مستفید ہونے والی خواتین اپنی مشکلات ان کے ذاتی ٹیلی فون نمبر پر ایس ایم ایس کے ذریعے بھی بھیج سکتی ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے ڈویژنل آفس بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میرپور کے دورہ کے دوران ضلعی و تحصیل ملازمین او ر بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے مستفید ہونے والی خواتین سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈویژنل ڈائریکٹر BISP خضر حیات نے انھیں بریفنگ دی ۔

محترمہ ماروی میمن نے کہا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا چارج لینے کے بعد میں خود آزادکشمیر آئی ہوں تاکہ اس پروگرام کا عملی طور پر جائزہ لے سکوں انھوں نے کہا کہ مجھے یہاں آکر خوشی محسوس ہوئی ہے کہ آزادکشمیر اور بالخصوص میرپور میں یہ پروگرام نہایت ہی کامیابی سے چل رہا ہے کیونکہ آزادکشمیر میں لٹریسی ریٹ بھی پاکستان سے کہیں زیادہ ہے اس وجہ سے یہاں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے متعلق شکایات بھی کم ہیں ۔

انھوں نے ملازمین سے کہا کہ خدمت خلق کے جذبے کے تحت انسانیت کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں ۔انھوں نے کہا کہ خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے وسیلہ روز گار ، وسیلہ تعلیم سمیت دیگر پروگرام کو آگے بڑھائیں تاکہ ادارے کے قیام کا مقصد پورا ہو سکے ۔انھوں نے کہا کہ آزادکشمیر میں ایک لاکھ 21ہزار 99افراد اس پروگرام سے مستفید ہو رہے ہیں