سانحہ پشاور کے شہدا کے لواحقین اور زخمیوں کا والدین کے ہمراہ پہلا گروپ سعودی عرب روانہ

ہفتہ 7 مارچ 2015 17:05

پشاور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 7 مارچ 2015 ء) : سانحہ آرمی پبلک سکول میں شہید ہونے والے طلبا کے لواحقین اور زخمیوں اور ان کے والدین پر مشتمل پہلا گروپ سعودی عرب روانہ کر دیا گیا ہے، حکومت کی جانب سے آرمی پبلک سکول کے طلبا پر مشتمل دو گروپ بحالی پروگرام کے تحت چین کا دروہ کرچکے ہیں جبکہ سانحہ میں شہید ہونے والے طلبا کے لواحقین اور زخمی ہونے والےطلبا کو والدین کے ہمراہ سعودی عرب عمرے کی سعادت حاصل کرنے کے لیے بھیجا جاناتھا جس کے لیے پہلا گروپ آج اسلام آباد سے سعودی عرب روانہ ہو گیا ہے. پہلا گروپ سعودی عرب میں عمرے کی سعادت حاصل کرے گا.

متعلقہ عنوان :