کلی شبو زئی میں مختلف جگہوں پر چھا پہ ،غیر قا نو نی نصب دو ٹرانسفارمر اور 86ٹیو ب ویلوں کے ساما ن اُتار لیا گیا

ہفتہ 7 مارچ 2015 16:58

لورالائی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07مارچ۔2015ء)لورالائی ڈپٹی کمشنر شاہ زیب کا کڑ ڈی پی او اعظم جمالی کی ہدایت پر لورالائی لیویز نے ایس ڈی او اجمل کا کڑ سپرڈنٹ قیمت خان مو سیٰ خیل کی سر براہی میں گذشتہ روز کلی شبو زئی میں مختلف جگہوں پر چھا پہ مار کر وہاں سے غیر قا نو نی نصب کئے گئے دو عدد ٹرانسفارمر اور 86ٹیو ب ویلوں کے ساما ن اُتار لیا گیا اور یہ سامان بحق واپڈا ضبط کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

واپڈا ذرائع کے مطابق کہ یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا اور غیر قانونی بجلی استعمال کر نے والے بل ادانہ کر نے والوں کے خلاف چھا پے مارے جائیں گے لہٰذا غیر قانونی بجلی استعمال کر نے والے بل ادا کریں اور چوری سے بجلی استعمال کا سلسلہ بند کر دیں۔