لیاری ایکسپریس وے پروجیکٹ کیلئے وفاقی حکومت نے 200ملین روپے جاری کر دئے ہیں،کمشنر کراچی

ہفتہ 7 مارچ 2015 16:07

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07مارچ۔2015ء) کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی نے کہا ہے کہ لیاری ایکسپریس وے پروجیکٹ کیلئے وفاقی حکومت نے 200 ملین روپے جاری کر دئے ہیں۔ متعلقہ ادارے مربوط کو ششیں کرکے منصوبہ پر رکے ہو ئے تعمیراتی کا م بحال کریں اورمنصوبہ پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔وہ لیاری ایکسپریس وے پروجیکٹ پر عملد رآمد کا جائزہ لینے والے اجلا س کی صدارت کر رہے تھے۔

جس میں لیاری ایکسپریس وے پروجیکٹ ڈائریکڑ سرفراز خان ، لیاری ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور ملیر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے متعلقہ افسران، انجینئرز، ضلع غربی اور ضلع شرقی کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز اور دیگر متعلقہ افسران بھی مو جو د تھے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ متاثرین کی منتقلی کا کام 3 جو ن تک مکمل کر لیا جائے گا۔

(جاری ہے)

تاکہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی کو لیاری ایکسپریس وے کارکا ہوا تعمیر کا کام مکمل کر نے کیلئے رائٹ آف وے فراہم کیا جا سکے ۔

لیاری ایکسپریس کے راستہ میں مو جو د مکینوں کو معاوضہ کی ادائیگی کیلئے فنڈ دستیاب نہیں تھا جس کی وجہ سے منصوبہ کی تکمیل کا کام رکا ہواتھا جو اب فنڈ جاری ہونے کے بعد امید ہے کہ جلدشروع کیا جا سکے گا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ متعلقہ ڈپٹی کمشنرز متاثرین کی فہرست ایک ہفتہ میں مکمل کرلیں گے ۔او ر پروجیکٹ ڈائریکڑ ، لیاری ایکسپریس وے کو منگل تک فراہم کر دیں گے ۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی اور لیاری ڈیولپمنٹ اتھارٹی متاثرین کیلئے زمین فراہم کر نے کیلئے فوری اقدامات کرے گی۔منصوبہ 2002 میں شروع کیا گیا تھا جس کا ساؤ تھ باؤ نڈ سہراب گوٹھ سے ماری پور تک ایک طرف کا راستہ پہلے ہی مکمل ہو چکا ہے اور ٹریفک کیلئے زیر استعمال ہے جبکہ نارتھ باؤنڈ دوسری طرف کے راستہ کے دو اعشاریہ دو کلومیڑ کے حصہ پر متاثرین کو معاوضہ کی ادائیگی کا فنڈ نہ ہونے کی وجہ سے تعمیر کا کام رکا ہوا ہے۔

منصو بہ کے مطابق متاثرین کو پچاس ہزار روپے اور ایک 80 گز کا پلاٹ ہر متاثر ہ خاندان کو دینا تھا۔ جس کیلئے وفا قی حکومت کو معاوضہ کی رقم دینی ہے جبکہ صوبائی حکومت کو پلاٹس دینے کیلئے زمین فراہم کر نی ہے۔ رکے ہوئے کام کو دوبارہ شروع کر نے کیلئے وفاقی حکومت کی جانب سے مطلوبہ رقم کی ادائیگی شروع کر دی گئی ہے۔ ۔ فوری طور پر دو سو ملین روپے جاری کر دئے گئے ہیں۔

مزید پانچ سو ملین بھی جاری کئے جا رہے ہیں۔کمشنر کراچی نے پروجیکٹ ڈائریکڑکو کہا کہ وہ منصوبہ پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کیلئے انھیں اگلے ہفتہ صوتحال سے متعلقہ رپورٹ انھیں پیش کر یں۔انھوں نے کہا کہ لیاری ایکسپریس وے منصوبہ شہر میں ٹریفک کے نظام کو بہتر بنانے کے سلسلہ میں ایک اہم کو شش ہے اس سے شہر میں ٹریفک کے دباؤ میں کمی واقع ہو گی انھوں نے ضلعی انتظامیہ اور ترقیاتی اداروں سے بھی کہا کہ وہ منصوبہ پر تیز رفتاری سے عملدرآمد کرنے کی حکومت کی کو ششیں بار آور ہوسکیں۔

متعلقہ عنوان :