اپنی شادی نہیں تو کیا ہوا ، اداکارہ میرا نے بھائی کی شادی کی تیاریاں شروع کر دیں، میری شادی اسپتال کے پراجیکٹ سے ہو چکی ہے: اداکارہ میرا

ہفتہ 7 مارچ 2015 15:02

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 7 مارچ 2015 ء) : اداکارہ میرا کو کوئی دل والا نہ ملا اس لیے خود دلہن نہ بن سکیں تو کیا ہوا، انہوں نے بھائی کی دلہنیا لانے کے لیے تیاریاں شروع کر دیں، اپنے بھائی کی شادی کو لے کر اداکارہ میرا نہایت پر جوش ہیں ان کا کہنا تھا کہ بھائی کا ولیمہ اپریل میں ہو گا اور میں اپنی چاند سی بھابھی کے لیے ایک اچھی نند ثابت ہوں گی، بھابھی کے بارے میں انہوں نے بتایا کہ میری بھابھی کا تعلق لاہور سے ہے، اپنی شادی سے متعلق ایک سوال کے جواب میں میرا کا کہنا تھا کہ میری شادی اسپتال کے پراجیکٹ سے ہو چکی ہے، اپنے پراجیکٹس کے بارے میں بتاتے ہوئے اداکارہ میرا نے کہا کہ میں فلموں اور اسپتال کے پراجیکٹ میں بے حد مصروف رہتی ہوں اسی لیے میراز کیفے اور میراز کولیکشن کے پراجیکٹس میں مزید پیش رفت نہیں ہو سکی اور تاخیر کا شکار ہیں.

متعلقہ عنوان :