مسلم لیگ(ن) اور پیپلز پارٹی نے سینٹ الیکشن میں نوٹ کے بدلے ووٹ خریدے ،اب چیئرمین شپ کیلئے کروڑوں خرچ ہوں گے،چودھری عامر اقبال سندھو

ہفتہ 7 مارچ 2015 14:58

رائے ونڈ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07مارچ۔2015ء) تحریک انصاف کے رہنماء چودھری عامر اقبال سندھو نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) اور پیپلز پارٹی نے سینٹ الیکشن میں نوٹ کے بدلے ووٹ خریدے ،اب چیئرمین شپ کیلئے کروڑوں خرچ ہوں گے ۔بدعنوانی کوختم کئے بغیر پاکستان ترقی نہیں کرسکتا ۔انہوں نے کہا کہ حکومت کے ادارے کرپشن اور لوٹ مار کے گڑھ بن چکے ہیں ۔وزارت بجلی و پانی میں بے ضابطگیاں جاری ہیں ۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر تعمیراتی کمپنی پر مہربان ہیں ۔26کروڑ کا ٹھیکہ 5کروڑ کی اہلیت والی منظور نظر کمپنی کو” عنائت“ کردیا گیا ہے ۔تعلیمی اداروں کی ناقص سکیورٹی پر بھی حکومت خاموش ہے ۔دوسری طرف حکومت نے کسان دشمنی کی حد کردی ہے ۔حکومت بلدیاتی الیکشن اور جوڈیشل کمیشن بنانے میں مخلص نہیں،عوام کے حقوق کا تحفظ تحریک انصاف کا مشن ہے جس سے پیچھے نہیں ہٹ سکتے ، سڑکوں پر آکر حکومت کا چلنا مشکل کردیں گے۔

متعلقہ عنوان :