سکیورٹی تحفظات پرکھوکھہ مالکان کے خلاف کارروائی کی گئی،سی ڈی اے

ہفتہ 7 مارچ 2015 14:48

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07مارچ۔2015ء) وفاقی ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے) کو وزارت داخلہ کے مراسلے کے بعد سکیورٹی تحفظات کے باعث کھوکھہ مالکان کے خلاف کارروائی کی گئی 27 فروری کو کھوکھہ مالکان کو دیئے گئے نوٹس کی معیاد ختم ہو گئی کھوکھہ مالکان خود بلڈوزر کے آگے آ کر لیٹ جائیں تو پھر سی ڈی اے کیا کرے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کے روز سی ڈی اے کے اعلیٰ عہدیدار نے پولی کلینک ہسپتال کے گرد و نواح میں کھوکھوں کے خلاف ہونے والی کارروائی میں زخمی 2 افراد ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ سی ڈی اے کو وزارت داخلہ کی جانب سے مراسلہ بھیجا گیا تھا جس میں کہا گیا کہ سکیورٹی تحفظات کے پیش نظر پولی کلینک ہسپتال کے گرد و نواح میں غیر قانونی کھوکھوں کو ختم کیا جائے لیکن سی ڈی اے کھوکھہ مالکان کو نوٹس بھی دیا جس کی معیاد 27 فروری کو ختم ہو گئی تھی لیکن پھر بھی کھوکھہ مالکان کسی صورت میں غیر قانونی کھوکھے ختم کرنے کے لئے تیار نہیں تھے جس کے بعد سی ڈی اے بالآخر غیر قانونی کھوکھوں کے خلاف آپریشن کیا تو مالکان جان بوجھ کر بلڈوزر کے آگے لیٹ جاتے تھے سی ڈی اے کی جانب سے جان بوجھ کر کسی کو زخمی نہیں کیا گیا۔