وزیراعظم محمد نواز شریف اسلام آباد سے لاہور پہنچ گئے

ہفتہ 7 مارچ 2015 14:48

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07مارچ۔2015ء ) وزیراعظم محمد نواز شریف اسلام آباد سے لاہور پہنچ گئے ہیں۔ کل اتوار وزیراعظم کی ہارس اینڈ کیٹل شو کی اختتامی تقریب میں بطورمہمانِ خصوصی شرکت متوقع ہے۔مسلم لیگ ن کے ذرائع کے مطابق وزیراعظم محمد نواز شریف اسلام آباد سے لاہور پہنچے ہیں۔

(جاری ہے)

لاہور میں قیام کے دوران دیگر مصروفیات کے علاوہ وزیراعظم کی آج ہارس اینڈ کیٹل شو کی اختتامی تقریب میں بطورمہمانِ خصوصی شرکت بھی متوقع ہے۔اس تقریب میں دیگر اہم شخصیات بھی شرکت کریں گی۔ہارس اینڈ کیٹل شوپاکستان خصوصاًپنجاب کے روایتی رنگوں سے مزین ہیجس میں قومی امنگیں جوان نظر آتی ہیں اور اس میں چاروں صوبوں کی یکجہتی کی مکمل تصویرپیش کی جاتی ہے۔