بھارت تصفیہ طلب مسائل کے حل کیلئے مذاکراتی عمل جاری ر کھے،پاکستان

ہفتہ 7 مارچ 2015 14:48

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07مارچ۔2015ء ) پاکستان نے بھارت پر زور دیا ہے کہ وہ کشمیر سمیت تمام تصفیہ طلب مسائل کے حل کیلئے مذاکراتی عمل کو جاری رکھے۔

(جاری ہے)

دفتر خارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم نے ایک نجی نیوز چینل سے گفتگو میں کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرار دادوں کی بنیاد پرمسئلہ کشمیر پر بات چیت شروع کرے گا۔ترجمان نے بھارت سے کہا کہ وہ سرکریک، کارگل اور کنٹرول لائن کے معاملات پر لچک کامظاہرہ کرے۔تسنیم اسلم نے دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی تعلقات کے فروغ کیلئے بھی مذاکرات کی ضرورت پر زور دیا

متعلقہ عنوان :