خیبر پختونخوا حکومت کا متعدد سرکاری اسکولوں کو آرمی پبلک اسکول میں شہید طلباء کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ
ہفتہ 7 مارچ 2015 14:17
پشاور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07مارچ۔2015ء ) خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے میں چلنے والے متعدد سرکاری اسکولوں کو آرمی پبلک اسکول میں طالبان حملے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے طلباء کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق صوبائی وزیر تعلیم عاطف خان نے بتایا ہے کہ خیبر پختونخوا کے کل 107 اسکولوں کو پشاور حملے میں جان کی بازی ہارنے والے طلباء کے نام سے منسوب کیا جائے گا۔
عاطف خان کا کہنا تھا کہ 'ہم ان طلباء اور ان کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کریں گے'۔یاد رہے کہ 16 دسمبر 2014 کو پشاور کے آرمی پبلک اسکول پر کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے حملے کے نتیجے میں 150 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے تھے،جن میں زیادہ تعداد بچوں کی تھی۔(جاری ہے)
طالبان کی اس بدترین دہشت گردی کے بعد ملک کی سیاسی وعسکری قیادت نے متحد ہوکر دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کئی جرات مندانہ فیصلے کیے، جن میں خطرناک دہشت گردوں کی سزائے موت پر عائد پابندی کے خاتمے کے ساتھ ساتھ فوجی عدالتوں کے قیام کے لیے آئین میں 21 ویں ترمیم اور آرمی ایکٹ میں ترامیم شامل تھیں۔
ملا فضل اللہ کی سربراہی میں کام کرنے والی تحریک طالبان پاکستان نے پشاور حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے اسے شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف جاری پاک فوج کے آپریشن ضرب عمل کا ردعمل قرار دیا تھا۔حملے میں ہلاک ہونے والے 15 سالہ طالب علم شیر شاہ کے والد طفیل خٹک نے رائٹرز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 'اپنے بیٹے کو کھونے کے بعد میں نے آج کوئی خوشی کی خبر سنی ہے'۔طفیل نے بتایا کہ ان کا بیٹا صحافی بننا چاہتا تھا اور اپنی تحریروں کے ذریعے معاشرے میں تبدیلی لانا چاہتا تھا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
سگریٹ کو مزید مہنگا کرکے نوجوانوں کو تمباکو نوشی سے دوررکھا جاسکتا ہے
-
وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
-
سندھ حکومت کا آئندہ ہفتے 2 تعطیلات کا اعلان
-
حکومت اور جماعتوں کو مل کرخفیہ ایجنسیوں کی سیاست میں مداخلت کوروکنا چاہیے
-
افغانستان میں جنگی جرائم کی تحقیقات، برطانوی وزیرکو سزا ملنے کا امکان
-
کیا ترکی شامی پناہ گزینوں کی غیر قانونی ملک بدری کررہا ہے؟
-
عدلیہ میں کسی قسم کی مداخلت برداشت نہیں ہوگی
-
جون سے فیز وائز پلاسٹک بیگز کو بین کردیاجائیگا‘مریم اورنگزیب
-
عمران خان سمیت اڈیالہ جیل کے تمام قیدیوں سے ملاقاتوں پرپابندی ختم
-
رانا مشعود احمد خان اور ڈاکٹرمختار بھرت وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر مقرر
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کاایک روزہ دورہ پشاور،کمانڈنٹ ایف سی نے ائرپورٹ پراستقبال کیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.