الیکشن ٹریبونل کا این اے125میں مبینہ دھاندلی کے حوالے سے ووٹرز کے انگوٹھوں کی تصدیق نادرا سے کرانے پر فیصلہ، 10مارچ کو فیصلہ سنایا جائیگا

ہفتہ 7 مارچ 2015 14:17

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07مارچ۔2015ء) الیکشن ٹریبونل نے این اے125میں مبینہ دھاندلی کے حوالے سے ووٹرز کے انگوٹھوں کی تصدیق نادرا سے کرانے پر فیصلہ 10مارچ کو سنایا جائیگا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہفتہ کے روز الیکشن ٹریبونل میں این اے 125 میں مبینہ دھاندلی کیس کی سماعت ہوئی ۔جسٹس کاظم ملک نے درخواستوں کی سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا اور این اے 125کے ووٹرز کے انگوٹھوں کی تصدیق کرانے پر فیصلہ10مارچ(منگل)کو سنایا جائیگا۔واضح رہے کہ این اے 125 میں عام انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کے رہنماخواجہ سعد رفیق کامیاب ہوئے تھے۔

متعلقہ عنوان :