کراچی: لیاری میں رینجرزسے مقابلہ ، 5گینگسٹرہلاک

ہفتہ 7 مارچ 2015 14:16

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07مارچ۔2015ء) کراچی کے علاقے لیاری میں رینجرز سے مقابلے میں گینگ وار کے پانچ کارندے مارے گئے۔ دبئی چوک اور ریکسر لائن میں الگ الگ ٹاکرا ہوا۔ مارے گئے ملزمان ستر سے زائد افراد کی ٹارگٹ کلنگ اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث تھے۔لیاری میں رینجرز کی کامیابی اور مقابلے میں پانچ گینگسٹرز ٹھکانے لگا دیئے۔ترجمان رینجرز کے مطابق رات گئے دبئی چوک لیاری میں ملزمان نے رینجرز کی موبائل پر فائرنگ کی۔

(جاری ہے)

چاک و چوبند رینجرز نے جوابی کارروائی کی۔کارروائی میں گینگ وار کے دو اہم کارندے مارے گئے۔ ملزمان کی شناخت شہبازعرف شیبو اور ناظم عرف شرابی کے نام سے ہوئی۔دونوں کا تعلق غفار ذکری گروپ سے تھا۔ جو ٹارگٹ کلنگ، اغوا برائے تاوان اور بھتہ خوری کی بیس سے زائد وارداتوں میں ملوث تھے۔ادھر ریکسر لائن لیاری میں بھی رینجرز کا جرائم پیشہ افراد سے ٹاکرا ہوا۔ مقابلے میں تین گینگسٹر کو ہلاک کر دیا گیا۔مارے جانے والے ملزمان کے نام علی عرف جھٹ پٹ، امیر بخش اور خدا بخش معلوم ہوئے۔ ملزمان 74 افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔

متعلقہ عنوان :