امید ہے نومنتخب سینیٹر آئین کی سربلندی اور جمہوری اقدار کی پاسداری کریں گے،نواز شریف

ہفتہ 7 مارچ 2015 14:12

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07مارچ۔2015ء) وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے نومنتخب سینیٹرز کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ امید ہے نومنتخب سینیٹر آئین کی سربلندی اور جمہوری اقدار کی پاسداری کریں گے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز وزیراعظم نواز شریف نے تمام نومنتخب سینیٹرز کو انفرادی طور پر مبارکباد کے خطوط ارسال کئے ہیں جن میں وزیراعظم نے نومنتخب سینیٹرز سے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ وہ وفاقی اکائیوں کی مضبوطی اور ملکی ترقی کیلئے اپنا کردار ادا کریں گے اور آئین کی سربلندی اور جمہوری اقدار کی پاسداری کریں گے۔