کراچی،سندھ ریونیو کا فروری 2015کیلئے مختص ہد ف سے زیادہ ٹیکس وصول کر لیا
ہفتہ 7 مارچ 2015 14:12
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07مارچ۔2015ء) سندھ ریونیو بورڈ نے ایک مرتبہ پھرماہ فروری 2015کیلئے مختص ہدف4.083 ارب روپے سے زیادہ 4.463 ارب روپے کا ٹیکس وصول کرکے ماہوارزیادہ سے زیادہ ٹیکس وصول کرنے کاایک اور بڑا کارنامہ سرانجام دیا ہے،یے حاصل کردہ ہدف گذشتہ سال اسی عرصے کے دوران حاصل کئے گئے ہدف سے بھی0.744ارب روپے یا20فیصد زائد ہے،جوکہ ایک قابل تحسین کارنامہ ہے۔
حاصل کردہ ٹیکس کی اعداد و شمار کے مطابق اس مالی سال 2014-15میں فروری ماہ تک 8ماہ کے دوران سندھ روینیو بورڈ نے 29.9بلین روپے وصول کرنے کا ہدف حاصل کیا ہے، جوکہ پچھلے سال اسی وقت کے دوران وصول کئے گئے 24.6ارب روپے میں سے 5.273بلین روپے یا 21.42فیصد زیادہ ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے سندھ روینیو بورڈ کی اس وصولی کو ایک کارنامے کا درجہ دیتے ہوئے سندھ ریونیو بورڈ کی انتظامیہ اور عملے کی کارکردگی کی تعریف کی ہے اور یقین دلایا ہے کہ ان کے ادارے اور انکی استعداد کار میں اضافے کیلئے ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں گی۔(جاری ہے)
مزید تجارتی خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کانیاریکارڈقائم،انڈیکس 619.79 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 70909.90 پوائنٹس پربند
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کے روز سونا مزید مہنگا ہو گیا
-
انٹربینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی
-
پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد
-
ٹریکٹروں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 66 فیصداضافہ
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مسلسل دوسرے روز مندی کارحجان،کے ایس ای 100 انڈیکس 43.20 پوائنٹس کی کمی کے بعد 70290.11 پوائنٹس پربند
-
لاہور:برائلر گوشت کی قیمت 699روپے فی کلو تک پہنچ گئی
-
انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا
-
سونے کی قیمتوں کا کمی کا رجحان
-
اٹک سیمنٹ نے 1.27 ملین ٹن سالانہ کی نصب صلاحیت کے ساتھ ایک نئی پیداواری لائن کے اضافے کا اعلان
-
بینکوں کے ڈیپازٹس، قلیل مدت کے قرضوں اورسرمایہ کاری میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر اضافہ ہوا،سٹیٹ بینک
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس51 پوائنٹس اضافہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.