وادی کوئٹہ میں گذشتہ روز بارشوں کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا

ہفتہ 7 مارچ 2015 13:53

کوئٹہ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07مارچ۔2015ء ) وادی کوئٹہ میں گزشتہ روز بارشوں کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔کوئٹہ اور ملحقہ علاقوں میں مطلع ابر آلود رہا۔

(جاری ہے)

وادی میں گہرے بادل چھائے رہے جبکہ گزشتہ روز ہونے والے تیز بارش کے بعد سے موسم سرد ہوگیا ہے جبکہ شہر اور گرد ونواح میں سرد ہوائیں بھی چلنے کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث سردی میں بتدریج اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ محکمہ موسمیات نے کوئٹہ ڈویژن میں مزید بارش کی پیشگوئی کی ہے ۔