سرگودھا پولیس کی کارروائی، سنگین مقدمات میں مطلوب 6 اشتہاری ، ایک عدالتی مفرور گرفتار

ہفتہ 7 مارچ 2015 13:46

سرگودہا ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07مارچ۔2015ء ) سرگودھا پولیس نے مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے سنگین مقدمات میں مطلوب 6مجرمان اشتہاریوں اور1 عدالتی مفرور کوگرفتارکرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ عطاء شہید پولیس نے ڈکیتی کے مقدمہ میں مطلوب عمران چدھڑ سکنہ چک63 جنوبی، دیگر سنگین مقدمات میں مطلوب تھانہ صدر بھلوال پولیس نے اختر سکنہ اجنالہ، تھانہ جھال چکیاں پولیس نے زاہد حسین اور افتخار حسین سکنائے نارووال، تھانہ سٹی پولیس نے عمر فاروق سکنہ بلاک13 سرگودھا، تھانہ شاہپور سٹی پولیس نے حافظ محبوب الرحمن سکنہ جوہر آباد خوشاب کو گرفتار کرلیا۔

اسی طرح عدالتی مفروران کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے تھانہ عطاء شہید پولیس نے مختار احمد سکنہ چک46 جنوبی کو گرفتار کرلیا۔

متعلقہ عنوان :